فضل الرحمان 2023 تک صرف توبہ استغفار کریں، پی ٹی آئی لیڈر نے جے یو آئی کے سربراہ کو مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)فضل الرحمان 2023 تک صرف توبہ استغفار کریں، پی ٹی آئی لیڈر نے جے یو آئی کے سربراہ کو مشورہ دیدیا، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی چاہئے کہ 2023ء تک توبہ استغفار کریں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا نون لیگ اور پیپلز

پارٹی مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دے گی اور مولانا اس دھوکے کے بعد ’جو درد ملا اپنوں سے ملا‘ گنگناتے پھریں گے۔فیاض چوہان نے کہا کہ آج مولانا کی نون لیگ اور پیپلز پارٹی پر تنقید میری پیش گوئی کا ثبوت ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھی چاہئے کہ 2023ء تک توبہ استغفار کریں۔انہوں نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے، آصف زرداری کی نون لیگ اور شہباز شریف پر تنقید سے ان کے اتحاد کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی۔فیاض چوہان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی وسیاسی طور پر مستحکم ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں