سونے کی چڑھتی قیمت منہ کےبل آگری پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی کمی

اسلام آباد(پی این آئی) گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تاریخ کے تمام ہی ریکارڈ توڑ ڈالے تھے،عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار ڈالرز کی سطح بھی کراس کر گئی تھی جبکہ پاکستان میں

سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔ تاہم رواں ہفتے کے دوران عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے کے دوران صرف 4 روز کاروبار ہوا۔ کاروبار کے آخری روز یعنی جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1ہزارروپے کی کمی سے ایک لاکھ19ہزار روپے کی سطح پر آگئی تھی۔ جبکہ 858روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ2ہزار23روپے ہو گئی۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے، دوسرے کاروباری روز 2 ہزار 900 روپے، جبکہ تیسرے کاروباری روز 6 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں