حکومت پاکستان نے اہم شخصیات کے لیے ایوارڈز کا اعلان کر دیا، کس کس کا نام شامل ہے؟ دلچسپ فہرست دیکھیں اس رپورٹ میں

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت پاکستان نے اہم شخصیات کے لیے ایوارڈز کا اعلان کر دیا، کس کس کا نام شامل ہے؟ ایوان صدر میں آج صبح یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی جس دوران صدر مملکت عارف علوی نے پرچم کشائی کی جبکہ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگرکئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر سول ایوارڈزکا اعلان کر دیاہے ، 24 شخصیات کو ستارہ شجاعت عطا کیا جائے گا،44 شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور 27 شخصیات کو ستارہ امتیاز سے نوازاجائے گا۔مرحوم صادقین، احمد فراز، ڈاکٹر جمیل جالبی، سابق پروڈیوسر پی ٹی وی سلطانہ صدیقی سمیت چھ شخصیات کیلیے نشان امتیازکا اعلان کیا گیاہے ، ویب سائٹ علی بابا کے مالک ”جیک ما “کو ہلال قائداعظم عطا کیاجائے گا۔ان کے علاوہ مولانا طارق جمیل کیلیے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو نشان امتیازسے نوازا جائے گا ۔اداکارہ بشریٰ انصاری اوراداکار طلعت حسین ،فاروق قیصر، نعیم بخاری اورکرکٹرعبدالقادر مرحوم کیلیے بھی ستارہ امیتازکا اعلان کردیا گیاہے ۔اداکارہ سکینہ سموں اور اداکار نعمت سرحدی کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا۔مشکلات کے باوجود جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے جواد قمر، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی محترمہ صفیہ شہید، خیبر پختونخوا سے ہی تعلق رکھنے والے حیات اللہ، ملک سردار خان شہید،ممتاز خان داوڑ شہید، حیات اللہ خان داوڑ شہید، ملک محمد نیاز خان شہید، سپاہی اختر خان شہید، پنجاب سے تعلق رکھنے والے مہر محمد یاسر منظور اور محمد نوید صادق، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے شفقت اللہ ملک، پنجاب سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ کمال پاشا شہید اور پروفیسر حافظ مقصود احمد شہید، ڈاکٹر بشیر احمد شہید، ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی، ڈاکٹر محمد آصف شہید، سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شفقات اللہ شہید، ڈاکٹر یونس چنا شہید، ڈاکٹر ولایت علی گوپنگ، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد جاوید شہید، ڈاکٹر منیر خان شہید، کورونا کے خلاف خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دینے والے گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید، ملک اشدر شہید اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اخلاق شہید کے لیے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا گیا۔ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میں عبدالحامد، راجہ شاہد نذر، عبد المجید تلوکار، ڈاکٹر ساجد بلوچ، نعیم اللہ ڈار، حیدر علی بھٹی، محمد سلیم، امین بہادر، فیضان منصور، محمد انیق، ڈاکٹر نثار احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف، اداکارہ بشریٰ انصاری، اداکار طلعد حسین، مصور محمد عمران قریشی، صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی، کارٹونسٹ فاروق قیصر عرف انکل سرگم، اینکر پرسن نعیم الطاف بخاری، کرکٹر عبدالقادر مرحوم، رتھ لوئس، بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، سبرینا کھیتری، احمد عرفان اسلم، عدنان اسدر علی اور پیر سید لخت حسنین شامل ہیں۔ کل ستائیس شخصیات کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز عطا کرنے کا اعلان کیا گیا۔حکومت پاکستان نے چوالیس شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا ہے جن میں روتھ وینی لیکردال، لیاقت علی، ،محمد فضیل، ڈاکٹر کرن اقبال، ڈاکٹر قراۃ العین، انعام الرحمان، منیر احمد، ڈاکٹر شکیل عباس روفی، عمر اصغر، محمد مظہر اقبال، ڈاکٹر عامر شہزاد، زاہد نور پراچی، سلیم اختر، خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر رئیسہ بیگم گل، نعمت اللہ عرف نعمت سرحدی، اداکارہ صائمہ شاہ المعرف ریشم، اداکار ہمایوں سعید، اداکارہ سکینہ سموں، گلوکار محمد علی شہکی، گلوکارہ ثریا خان (مہ جبین قزلباش)، گلوکار کرشن جی، گلوکار علی ظفر، نعت خوان اور صوفی گلوکارہ حنا نصراللہ، آرٹسٹ دریان خان، ذوالفقار علی، ڈاکٹر عبد القدوس عارف (اے کیو عارف)، محمد باقر، شفیق فاروقی، محمد فہیم، سرمد صہبائی، قوال آصف علی خان سنتو، اندو مریم مِٹھا، محمد یوسف، مہتاب محبوب، مرزا اطہر بیگ، عباسین یوسفزئی، شاعر تاج محمد جویو، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، فرحان محبوب، محمد عرفان، حیدر علی، مولانا طارق جمیل اور عبد المجید قریشی شامل ہیں۔اکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر حکومت نے چھ شخصیات کے لیے ستارہ قائداعظم کا اعلان کیا ہے جن میں چین سے تعلق رکھنے والے یِنگ یانگ، چین سے ہی تعلق رکھنے والے لی فینگرون، لی منگ شان، ترکی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر سیلل سوئیڈان برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مرحوم ڈاکٹر طارق شفیع اور برطانیہ سے ہی تعلق رکھنے والے میاں فیصل راشد شامل ہیں۔حکومت پاکستان نے بائیس افراد کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے جن میں محمد رفیق، فدا حسین، علی آفتاب تارڑ، سید شہزاد حسین، ہارون راشد خان، فخر الدین، میاں خان، محمد فہیم رضا خان، ملک واسد خان، مولوی گل داد خان، ملک اسلم نور خان، محمد رفیع شہید، داؤد خان شہید، عالم زیب شہید، اللہ رکھا (مرحوم)، شکیلہ ناز شہید، غنچہ سرتاج شہید، اعتزاز احمد گورائیہ، ساجد خان مہمند، شاہد علی شہید، میاں افتخار شہید، خدا یار شہید اور حسن علی شہید شامل ہیں۔حکومت پاکستان نے پچپن شخصیات کو ان کی خدمات کے صلے میں تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے جن میں محمد سلیمان محسود، محمد جنید، محمد طاہر جاوید، ڈاکٹر نویدہ ناصر، ظفر اقبال بیگ، منظور حسین، ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر فیصل شہزاد، ڈاکٹر سید شبر عباس رضوی، محمد اقبال قریشی، محمد رضوان الحق، محمد اجمل، ڈاکٹر علی کامران، ڈاکٹر ناصر ماجد مرزا، ڈاکٹر اصغر زیدی، ڈاکٹر نعمان احمد، ڈاکٹر محمد سعید قریشی، ڈاکٹر یاسر محمود یوسفزئی، اداکارہ زیبا شہناز، اداکار عبدالماجد جہانگیر، جاوید منصور بابر، حبیب الرحمان پانیزئی، فیاض خان خوشگی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان، حمیداللہ شاہ ہاشمی، ڈاکٹر یار محمد مغموم خٹک، شاہ مرزا، پروفیسر رحمت اللہ درد (مرحوم)، ڈاکٹر سید فیصل محمود، محمد الیاس ایوب، سید عامر محمود، زبیر علی، ڈاکٹر شہزاد اکبر، ڈاکٹر محمد فاروق یوگور، منظور احمد، ڈاکٹر ممتاز احمد خان، فیصل ایدھی، پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان، ، غزالہ جمعہ خان، سلیمان خان مہترزئی، کیپٹن (ر) محمد الیاس، جاوید اقبال، زاہد لطیف ملک، فرید احمد خان شامل ہیں۔پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر حکومتِ پاکستان نے امریکی شہری رچرڈ گیرے ہوروٹز کو ستارہ خدمت جب کہ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے جین ٹیلر کو تمغہ پاکستان اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے انومت امت کو تمغہ قائد اعظم عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان شخصیات کو ایوارڈ 23 مارچ کو دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں