کیا آمنہ شیخ شادی کرنے والی ہیں؟ پاکستان کی خوبصورت ورسٹائل اداکارہ نے فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ا یک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، مداحوں میں تجسس بڑھ گیا

کراچی(پی این آئی)کیا آمنہ شیخ شادی کرنے والی ہیں؟ پاکستان کی خوبصورت ورسٹائل اداکارہ نے فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ا یک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، مداحوں میں تجسس بڑھ گیا، پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے ۔

پاکستان کی خوبصورت ورسٹائل اداکارہ آمنہ شیخ نے فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ا یک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے ، تصویر میں تین ہاتھ ہیں جن میں سے ایک ہاتھ چھوٹا ہے جو بچی کا محسوس ہو رہا ہے ، بچی کے ہاتھ کی ہتھیلی پر دو انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں ۔آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا گیا ہے اور نا ہی کوئی ایموجی استعمال کیا گیا ہے ۔آمنہ شیخ کی اس تصویر پر مداحوں نے خود ہی اندازے لگا کر انہیں نئی زندگی کی شروعات کی مبارکباد دی ہے ، اُن کے مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ انہیں شادی کی مبارکباد دی گئی ہے ۔آمنہ شیخ کو اس تصویر پر مبارکباد دینے والوں میں پاکستان انڈسٹری کی کچھ معروف شخصیات بھی شامل ہیں جن میں موٹیویشنل اسپیکر منیبہ مزاری اور سنیتا مارشل شامل ہیں ۔جہاں آمنہ شیخ کو نئے رشتے میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی جا رہی ہے وہیں کچھ کمنٹس میں انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔واضح رہے کہ آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر کسی قسم کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close