شیخ رشید کو کورونا کے بعد نئی زندگی ملی ہے، جھوٹ سے توبہ کر لیں اور اللّٰہ اللّٰہ کریں، سینئر ن لیگی لیڈر نے مشورہ دے دیا

کراچی(پی این آئی)شیخ رشید کو کورونا کے بعد نئی زندگی ملی ہے، جھوٹ سے توبہ کر لیں اور اللّٰہ اللّٰہ کریں، سینئر ن لیگی لیڈر نے مشورہ دے دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ شیخ صاحب کورونا کے بعد نئی زندگی ملی ہے، جھوٹ سے توبہ کر لیں، شیخ صاحب کورونا کے بعد اللّٰہ اللّٰہ کریں

،شہباز شریف اور حمزہ شہباز نہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب کرپشن کے سنجیدہ کیس مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس ہیں، عمران نیازی کے 23 خفیہ اکاؤنٹس ،فارن فنڈنگ کیس ہیں۔رانا ثنا نے کہا کہ شیخ صاحب کرپشن کے سنجیدہ کیس پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹری سُونامی اور عمران مافیا کی آٹا، گندم، چینی کی چوری ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیخ صاحب کرپشن کےسنجیدہ ترین کیس پٹرول، فرنس آئل، ادویات کی چوری ہیں۔رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کا سنجیدہ ترین کیس دو سال میں 13 ہزار ارب کا قرض کس کی جیب میں گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close