پنجاب پولیس کے 31 اہلکاروں میں ان کی بیٹیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈ کی مد میں چیک تقسیم کر دیئے گئے

لاہور(پی این آئی)پنجاب پولیس کے 31 اہلکاروں میں ان کی بیٹیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈ کی مد میں چیک تقسیم کر دیئے گئے۔جہیز فنڈ کی مد میں پنجاب پولیس کے 31 اہلکاروں میں چیکس تقسیم کیئے گئے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے اہلکاروں میں چیک تقسیم کئے۔چیک

لینے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل تاجدین، کانسٹبل فیض احمد، ماجد علی، یونس، کانسٹیبل نصیب، شوکت، طارق سمیت متعدد اہلکاروں میں جہیزفنڈ کی مد میں چیکس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ پینشن کیسز، ڈوری کیسز، سکالرشپ کیسز میں راہنمائی کےلئے فوکل پرسنز لگائے گئے ہیں۔ ویلفئیر کے معاملات میں تاخیر پر متعلقہ فوکل پرسن ذمہ دار ہوگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں