کورونا کیسز میں واضح کمی، پنجاب حکومت نے کون کونسے سیکٹرز کھولنے کی سفارشات بھجوادیں؟بڑی خبرآگئی

لاہور (پی این آئی )پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں واضح طور پر کمی آنے کے بعد اب 9 سیکٹرز کو کھولنے کیلئے سفارشات این سی او سی کو بھجوا دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کی کابینہ کمیٹی کورونا کا اجلاس ہوا جس دوران 9 مختلف سیکٹرز کھولنے کی

سفارش کر دی گئی ہے ، سیکٹر کھولنے کی حتمی منظوری این سی او سی کے اجلاس میں دی جائے گی جبکہ سفارشات بھجوا دی گئیں ہیں ۔پنجاب حکومت کی جانب سے شادی ہالز ، ریسٹورنٹس ، بزنس سینٹرز، سیاحتی مقامات، سینما ، تھیٹرز ، سپورٹس کلب اور پارکس کو کھولنے کی سفارش کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران کورونا کیسز میں واضح کمی ہوئی ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے کیے جانے والے سخت اقدامات میں کچھ نرمی بھی دکھائی گئی ہے تاہم اب مزید سیکٹرز کو کھولنے سے متعلق فیصلہ سازی کی جارہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close