افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون، کون سے اہم امور زیر بحث آئے؟

اسلام آباد(پی این آئی )افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون، کون سے اہم امور زیر بحث آئے؟۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے عید الاضحی کی مبارکباد دی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں میں

علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں کورونا کے باعث اموات پر افسوس ہوا ،امید ہے کہ افغانستان جلد کورونا پر قابو پا لے گا ۔ عمران خان نے افغان صدر کو کورنا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا اور بتا یا کہ کورونا وائرس سے لوگوں کی زندگیاں محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ روزگار اور معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے پر توجہ دی گئی ۔اس موقع پر افغان امن عمل کے حوالے سے بھی وزیراعظم نے افغان صدر کو پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔دونوں رہنمائوں کا خطے مٰیں امن او امان برقرار رکھنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی اور مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close