کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت مینڈیٹ پر پورا نہیں اتری، سندھ حکومت رویہ بدلے ورنہ گورنر راج کی بات کرنا پڑے گی، وفاقی وزیر اطلاعات نے بڑی دھمکی دے دی،وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہےکہ ہم سب کا مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس میں سندھ تعاون کرے تاکہ ہم عوام کے سامنے سرخرو
ہو سکیں،اس سے پہلے کہ گورنر راج کی بات کریں سندھ حکومت روش بدلے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم چار صوبے نہیں چار بھائی ہیں، سندھ حکومت کو بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے سندھ حکومت ہمارے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔ سندھ حکومت مینڈیٹ پر پورا نہیں اتری۔سندھ حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور کراچی کا حال سب کے سامنے ہے، سندھ حکومت کے اقدامات سے سندھ کے عوام کو تکلیف ہو رہی ہے، اس سے پہلے کہ گورنر راج کی بات کریں سندھ حکومت روش بدلے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے، یہ تاثر بھی دیا جارہا ہے کہ گندم کی پیداوار کم ہوئی، سندھ اور پنجاب گندم کی پیداوار والے صوبے ہیں،پاکستان ایک خاص طریقے سے چلتا آیا ہے۔جس میں خاص طبقات قوانین سے کھیل کر منافع خوری کرتے آئے ہیں،اس دفعہ وزیراعظم آٹے اور چینی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ہفتے ایک اجلاس بلایا جاتا ہے،ہم نے چونکہ ایک مختلف انداز اختیار کیا ہے اس لیے یہ عناصر اس کا ردعمل دیتے رہیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں میں طلب ورسد سے وفاق کا تعلق نہیں، سندھ اپنے حصے کی گندم نہیں دے رہا جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، گندم نہ دینے کے باعث سندھ کے عوام کو مشکلات ہیں۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سندھ حکومت کا حصے کا سٹاک ریلیز نہ کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں