عید کے دوسرے روز تفریحی مقامات کا رخ کرنے والوں کو کیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا؟ ریسٹورنٹس پر کھانے کے شوقین من پسند کھانا کیسے حاصل کریں؟ تفصیل جانیئے

کراچی(پی این آئی): عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔رشتے داروں سے ملاقاتوں اور قربانی کے گوشت کی تقسیم بھی ہورہی ہے۔ خواتین قربانی کے گوشت سے مزے مزے کے پکوان تیار کررہی ہیں۔ کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام

آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتظامات ہیں اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔شہروں کو صاف ستھرا رکھنے،آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے انتظامیہ اور بلدیہ کا عملہ صفائی آپریشن میں مصروف ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے آلائشوں کو اکٹھا کرنے کا کام جاری ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ تر لوگوں نے گھروں میں رہنے یا رشتے داروں کو گھر جانے کو ہی ترجیح دی۔ تاہم بعض شہریوں نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کیا۔ تاہم وہ بند ہونے کے باعث انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھانے کےلیے بند ہیں۔ تاہم وہاں پارسلز کی سہولت موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں