غیر منتخب افراد کو کابینہ میں شامل کر نے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے فرائض انجام دینے کے اہل نہیں ہیں، چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد حکومت کے خلاف پھٹ ہڑے

کراچی(پی این آئی)غیر منتخب افراد کو کابینہ میں شامل کر نے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے فرائض انجام دینے کے اہل نہیں ہیں، چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد حکومت کے خلاف پھٹ ہڑے۔ چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ کاش ملک میں تحریک انصاف کا نہیں بلکہ انصاف کا راج

ہوتاِ،2ایڈوائزرز کے استعفے بڑی بات نہیں، آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت وزیر اعظم کی سفارش پر صرف رکن اسمبلی ہی وفاقی وزیر کے عہدے پر مقرر کیا جا سکتا ہے۔غیر منتخب افراد کو کابینہ میں شامل کر نے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے فرائض انجام دینے کے اہل نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا ۔اس موقع پر ان کا مید کہنا تھا کہ آفتاب اکبر کا چیئرمین پیف پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن منتخب ہونا پاکستان تحریک انصاف کے انصاف ویژن کی خلاف ورزی ہے،عثمان بزدار لاہور کی بجائے جنوبی پنجاب کے اضلاع کے سرپرائز وزٹ کریں ان کی سربراہی میں قائم ہونے والی گڈ گورننس کونسل مضحکہ خیز ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close