ملتان میں شربت بیچنے والے حذیفہ نے میٹرک کے امتحان میں ثابت کر دیا کہ ذہانت کسی امیر کی میراث نہیں ہے، تفصیل جانیئے اور شاباش دیجیئے

کراچی(پی این آئی)ملتان کے حذیفہ نے ثابت کردیا ہے کہ علم کا شوق کوئی رکاوٹ قبول نہيں کرتا اور ارادے بلند ہوں تو ہر منزل سر ہوسکتی ہے۔پانچویں کلاس سے شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ نے گذشتہ سال ملتان بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے ایک ہزار 50 نمبر حاصل کیے تھے۔حذیفہ کے

والد کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ گزشتہ 5 سال سے اپنی والدہ اور 4 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کا بوجھ بھی اٹھارہا ہے۔میٹرک کے امتحان میں سائنس گروپ میں1100میں سے 1050 نمبر حاصل کرنے والا حذیفہ ملک اب اسکالرشپ پر نجی کالج سے پری میڈیکل کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں