ن لیگ نے عید کے بعد دما دم مست کرنے کا اعلان کر دیا، سڑکوں پر آنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عید کےبعد مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہو گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو مختلف نظریات کی جماعتیں ہیں لیکن ماضی میں بھی دونوں ماعتوں نے مل کر کام کیا

ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے دو سالوں میں اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے مقدمات بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عید کی بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کر چکی، اے پی سی میں طریقہ کار پر بات ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں