نواز شریف نہ شہباز شریف۔۔شریف خاندان کا سب سے امیر ترین شخص کون نکلا؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی) شریف خاندان کے سب سے امیر فرد کا نام سامنے آگیا، نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز خاندان کے امیر ترین فرد ہیں ۔ نجی ٹی وی نے نیب کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان شہباز فیملی کی 16 کمپنیوں میں 2 ارب 56 لاکھ

22 ہزار 700 شیئرز کے مالک ہیں ،سلمان شہباز نے 8 کمپنیوں میں 51 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 806 روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے ،سلمان شہباز کے پاس چنیوٹ پاور میں1 ارب 70 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار کے شیئرز ہیں،سلمان شہباز کے پاس چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 209 کنازل زرعی اراضی بھی ہے۔دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سلمان شہباز کے پاکستان میں 10 جبکہ لندن میں 1 بینک اکائونٹ ہے ۔دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز جن کمپنیوں کے شیئرز ہولڈرز ہیں ان میں شریف ڈیری، شریف پولٹری فارمز، شریف ملک پروڈکٹس ،مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، رمضان شوگر مل، چینوٹ پاور ، کرسٹل پلاسٹک، حمزہ سپننگ، رمضان انرجی، اے جی انرجی ،العربیہ شوگر مل، محمد بخش ٹیکسٹائل اور یونی ٹاس سمیت دیگر کمپنیاں ہیں۔یاد رہے کہ نیب نے سلمان شہباز کے23 اثاثے منجمد بھی کیے تھے۔ خیال رہے کہ شریف خاندان کی دولت کے حوالے سے بہت سی باتیں کی جاتی ہیں۔ کچھ دستاویزات انہیں پاکستان کے 10امیر ترین گھرانوں میں سے ایک بھی بتاتی ہیں لیکن ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ کیا واقعی یہ خاندان اتنا امیر ہے تاہم اب ایک نجی ٹی وی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پورے شریف خاندان میں سب سے امیر شخص سلمان شہباز ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں