عمران خان کو محبت اور اخلاص کی پہچان نہیں، میں عمران خان کو روزانہ کیا چیز دیتی تھی جسے کو زہر سمجھتے رہے؟پہلی بار ریحام خان کا حیران کن انکشافلاہور(پی این آئی) عمران خان کو محبت اور اخلاص کی پہچان نہیں ہے کیونکہ وہ خود فریبی ہے۔ آن لائن انٹرویو میں بات کرتے ہوئے سابق اہلیہ وزیراعظم عمران
خان ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کی دن رات خدمت کی، لیکن مجھے کہا گیا کہ میں انہیں زہر دیا کرتی تھی، جس زہر کی بات ہو رہی ہے وہ اجوا کھجور کی گٹھلی کا پاؤڈر تھا جس کی روایت خود حضرت محمدﷺ سے ہے۔بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ریاست مدینہ کی باتیں کرتے ہیں، لیکن جب خود ان کے گھر میں ان کو کوئی ایسی چیز دی جائے جس کا تعلق براہ راست حضرت محمد ﷺ کی روایت سے ہو تو وہ ان کو زہر لگتا ہے۔ ریحام خان نے بتایا ہے کہ ہمارے خاندان میں یہ روایت ہے کہ ہم لوگ اجوا کھجور کے پاؤڈر کا ایک چمچ روز صبح لے لیتے ہیں، میری ایک کزن سب کو بنا کر دیتی ہے، عمران خان کے لئے بھی بھیجا گیا، ان کا میں نے ہر لمحہ خیال رکھا، رات کے ساڑھے 12 بجے بھی ان کے لئے کھانے بنائے، لیکن ان کو وہ زہر لگتا تھا۔ یاد رہے کہ ریحام خان اور وزیراعظم عمران خان کی اکتوبر 2014 میں شادی ہوئی تھی جو کہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکی تھی اور دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک کتاب بھی لکھی تھی جس میں کئی حیران کن انکشافات کئے گئے تھے۔ تاہم اس کے علاوہ وہ اپنے بیانات اور انٹرویوز کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔حال ہی میں ریحام خان نے وقارزکا کو ایک انٹرویو دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس پروگرام کی بات کی جائے تو شو کے دوران نہ صرف میزبان نے انتہائی بولڈ اور نجی سوالات پوچھے بلکہ ریحام خان بھی ان سوالات کے جوابات دینے میں پیچھے نہ رہیں ۔وقارذکا نے ریحام خان سے زیادہ تر ان کی کتاب میں کیے گئے دعووں سے متعلق سوالات کیے جو انھوں نے عمران خان سے علیحدگی کے بعد لکھی تھی۔ انہوں نے ایک موقع پر عمران خان کے ساتھ گزارے گئے وقت اور ان کی نجی زندگی کے بارے میں لکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریحام خان سے کہا کہ ایک دوسرے کے اوپر پردہ رکھنا چاہیے ،کیا آپ معافی مانگنا چاہیں گی؟ جس پر ریحام خان نے کہا کہ مغرب کی نماز کا وقت ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں