“کپتان کا اعتماد، بزدار” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، غیر متحدہ اپوزیشن اے پی سی سے دل پشوری کرتی رہے گی، فیاض الحسن چوہان نے نئی مہم شروع کر دی

لاہور(پی این آئی)”کپتان کا اعتماد، بزدار” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، غیر متحدہ اپوزیشن اے پی سی سے دل پشوری کرتی رہے گی، فیاض الحسن چوہان نے نئی مہم شروع کر دی۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک دفعہ پھر وزیر اعلیٰ پنجاب کی دھوم ہے، ٹوئیٹر پر

’’کپتان کا اعتماد بزدار‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا ہے۔فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا جانے والا ہیش ٹیگ 3 گھنٹے میں ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ہزاروں لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو وزیر اعظم کا مکمل اعتماد حاصل ہے، وہ ’’نرم دمِ گفتگو، گرم دمِ جستجو‘‘ کے مصداق اپنی سیاسی و انتظامی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیر متحدہ اپوزیشن اے پی سی سے دل پشوری کرتی رہے گی، عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں