ایک اور بڑی خوشخبری آگئی ، کوہاٹ کے بعد صوبہ سندھ کے اہم ضلع سے گیس کے وافر ذخائر دریافت، بڑی خبرآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) تیل وگیس کی تلاش کے سلسلے میں ایک اور بڑی کامیابی ،ماڑی پٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ۔جمعہ کو حکام کے مطابق ماڑی پٹرولیم نے گھوٹکی میں ہلال 1 میں ذخائر کی تلاش کے لئے 1202 میڑ گہرائی تک ڈرلنگ کی ،ڈرلنگ سے ملنے والے ہائیڈرو کاربن

نمونوں کے مطابق وافر ذخائر موجود ہیں،ذخائر سے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہوسکے گی ،ماڑی پٹرولیم کی اس علاقے میں یہ مسلسل پانچویں کامیابی ہے ،اس منصوبے پر 60 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی تھی ،ماڑی پٹرولیم کی طرف سے انرجی منسٹری کو دریافت کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔یاد رہے او جی ڈی سی ایل نے ایک ماہ میں 5 مختلف مقامات سے نئے ذخائر دریافت کئے تھے، نئے ذخائر کوہاٹ،شکردرہ اور سکھر کے قریبی علاقوں سے دریافت ہوئے تھے۔ نئےذخائرسے1040 بیرل خام تیل،47 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل کی گئی اور دریافت ہونے والے نئے ذخائر کو قومی سپلائی نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کو مختلف علاقوں سے مزید تیل اور گیس کے ذخائرکی ممکنہ دریافت کے آثارمل گئے، جس کے بعد او جی ڈی سی ایل نے سروے مکمل کر کے ڈرلنگ کا کام تیز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں