میں تو پہلے ہی کہا تھا کہ جولائی اہم مہینہ ہے، نیب کو ٹارزن کے اختیارات ملیں گے، شیخ رشید نے کریڈٹ لے لیا

راولپنڈی(پی این آئی)میں تو پہلے ہی کہا تھا کہ جولائی اہم مہینہ ہے، نیب کو ٹارزن کے اختیارات ملیں گے، شیخ رشید نے کریڈٹ لے لیا،وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا جولائی اہم مہینہ ہے نیب کو ٹارزن کے اختیارات ملیں گے،120 دن میں 120 عدالتیں سارا گندا ماحول ختم کر دیں گی۔وفاقی وزیر

ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے کہا تھا جولائی اہم مہینہ ہے نیب کو ٹارزن کے اختیارات ملیں گے،چیف جسٹس نے جو کل فیصلہ دیا ہے میری تاریخ کا بڑا فیصلہ ہے ،120 دن میں 120 عدالتیں یہ سارا گندا ماحول ختم ہو جائے گا،آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اور وزیراعظم عمران خان نے ایم ایل ون کیلئےچین میں محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ انگریز نے ٹریک بنایا ہم نے 70 سال ٹریک کو ہاتھ نہیں لگایا،ٹریک بنے گا اس میں کوئی ریلوے کراسنگ نہیں ہو گی،7 گھنٹے میں کراچی سے لاہور کا سفر ہو گا،اسی سال یہ کام شروع ہوگا اور چین کی جس بھی پارٹی کو کنٹریکٹ ملے گا،ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو کنسٹرکشن میں نوکری ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کا سب سے بڑا مسئلہ پینشن کا ہے،ہمارے بعد آنے والے لوگ اس کو بلٹ ٹرین بھی بنا سکتے ہیں،160کلو میٹر پری گھنٹے کا یہ ٹریک ہے اس کو بعد میں 200 بھی بنایا جاسکے گا،ریلوے میں مزدوروں کے بچوں کو نوکریاں ملتی ہیں،10فیصد چین سے انجینئر آئیں گے اور 90 فیصد تمام عملہ پاکستان سے ہو گا،ٹھیکے میں یہ بات شامل ہے کہ 90 فیصد مزدور پاکستان سے ہوں گے،ایم ایل ون پر آغاز بڑی کامیابی ہے،دنیا میں یہی سسٹم چل سکتا ہے فوری انصاف ملے،آپ کے آدھے ایشوز ہی ختم ہو جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد پاکستان بدلنے جا رہا ہے،میں موت کے منہ کو ہاتھ لگا کر آیا ہوں میں نے 14 وزارتیں کی ہیں،مجھے اس ملک میں ایک ٹیکہ بھی نہیں ملا،چیئر مین این ڈی ایم اے نے میرے لیے 8 ٹیکے اور 2 پلازموں کا بندوبست کیا،اعلی عدلیہ جو کہتی ہے ٹھیک کہتی ہے،ریلوے کا ایم ایل ون ایک ہی حل ہے،نئے سگنل نئے ٹریک ہوں گے،چیف جسٹس نے فرمایا کے شیخ رشید ایک لاکھ نوکریاں کیسے دے گا،چین نے اس میں ان پیسوں کو شامل کیا ہوا ہے چین کے پاس پیسے نہیں ختم ہوتے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شکر کرو پنڈی کے مسائل کراچی جیسے نہیں ہیں،پنڈی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،ہم نے پہلا شہر بنایا ہے جس میں 4 یونیورسٹیاں ہیں،پنڈی میں پانی ٹھیک ہے، بدمعاشوں کو نکیل ڈال کر رکھی ہوئی ہے،کسی بدمعاش کی جرت نہیں ہے پنڈی میں سر اٹھا کر چل سکے،شہباز شریف میری پارٹی کا آدمی ہے جیسے کہوں گا ویسے کرے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں