قصور کیا ہے ان کا؟ بجلی کے بعد کراچی کے شہریوں کو گیس سے بھی محروم کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)قصور کیا ہے ان کا؟ بجلی کے بعد کراچی کے شہریوں کو گیس سے بھی محروم کر دیا گیا، شہر قائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلیے شہریوں کو گیس سے محروم کر دیا گیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن کو دو دن کے لیے بند کردیا گیا۔ ترجمان ایس ایس

جی سی کے مطابق گیس اسٹیشنز کو جمعے کی صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک بند کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سسٹم میں گیس کی کمی اورکے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کی وجہ سے سی این جی سیکٹرکو سپلائی بند کی گئی، کے الیکٹرک کو بحران میں بھی 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے، صنعتوں کے کیپٹو پاور پلانٹس کو بھی جمعہ سے اتوارتک گیس سپلائی معطل رہے گی۔واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں لوڈ شیڈںگ کم کرنے کے لیے کے الیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے صنعتوں کے بجلی گھروں کو تین اورسی این جی اسٹیشنز کو دو روز کے لیے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں