کراچی کے ساحل پر سمندر میں زہر کس نے ڈالا؟ بڑی تعداد میں مچھلیاں مرنے لگیں، وجہ سامنے آ گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی کے ساحل پر سمندر میں زہر کس نے ڈالا؟ بڑی تعداد میں مچھلیاں مرنے لگیں،کراچی میں سی ویو کے ساحل پر مردہ حالت میں ایک بار پھر مچھلیاں آگئیں۔سی ویو کے ساحل پر مردہ حالت میں ایک بار پھر کئی مچھلیاں آگئی ہیں اور ساحل پر جگہ جگہ مردہ حالت میں مچھلیاں پڑی ہیں۔ڈبلیو

ڈبلیو ایف حکام کے مطابق سمندر میں بارش کے پانی کے ساتھ ندی نالوں کا آلودہ پانی آتا ہے جس میں آکسیجن نہیں ہوتی بلکہ ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار زائد ہوتی ہے اور جو مچھلیاں اس پانی کی لپیٹ میں آتی ہیں وہ مرجاتی ہیں۔حکام نے بتایا کہ سی ویو کے ساحل پر آنے والی مچھلیاں ساڈین ہیں، اس سے قبل 7 جولائی کو بھی کلفٹن کے ساحل پر مولیٹ نامی مچھلیاں مردہ حالت میں آئی تھیں اور یہ مچھلیاں زیادہ تر ساحل کے قریب پائی جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں