ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو اپریل، مئی اور جون کے بقایاجات کب ادا کیے جائیں گے؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو اپریل، مئی اور جون کے بقایاجات کب ادا کیے جائیں گے؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے پنشن میں اضافے کے بعد واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ای او بی آئی کے چیئرمین اظہر حمید کا

کہنا ہے کہ ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرزکو 3 ماہ یعنی اپریل، مئی اور جون کے بقایاجات اگلے ماہ اگست میں ادا کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے ای او بی آئی پنشنرزکی پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی اور رجسٹرڈ پنشنرزکو اب ساڑھے 8 ہزار روپے پینشن ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں