پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا یکشن، 16 ہزار ٹن چینی، 716 ٹن آٹا برآمد کر لیا گیا، کئی ٹن چاول بھی پکڑے گئے

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا ہے۔ ٹائیگر فورس رضا کاروں کی خفیہ اطلاعات پر پنجاب میں چھاپے مار کر 16 ہزار ٹن سے زائد ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کر لی گئی ہے۔ برآمد کی گئی چینی کی قیمت 1.1 ارب روپے ہے۔ چینی شوگر ملوں اور پرائیویٹ مافیا

نے سٹور کر رکھی تھی۔ ضبط کی گئی چینی مارکیٹ ریٹ کے مطابق بیچی جائے گی۔ اس کے علاوہ آٹے کا 716 ٹن غیر قانونی ذخیرہ بھی پکڑا گیا ہے جس کی مالیت 28 ملین روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ 2 ہزار ٹن ذخیرہ کئے گئے چاول اور دیگر مصالحہ جات بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ ذخیرہ شدہ چاول کی مالیت 330 ملین روپے ہے۔ بڑے کریک ڈاؤن میں 2 ارب روہے سے زائد کا سامان برآمد کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے سامان تحویل میں لے لیا ہے جسے اب مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close