پشاور ائرپورٹ، شارجہ سے آنے والا مسافر زیورات سے بھرا ڈبہ بھول گیا، سول ایوی ایشن اہلکار نے مسافر کو کس ٹیکنالوجی سے ڈھونڈ لیا؟

پشاور(پی این آئی):پشاور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والا مسافر اپنا قیمتی سامان بھولا تو سی اے اے کے اہلکاروں نے مسافر کو ڈھونڈ کر اسے سامان واپس کیا۔شارجہ سے پشاور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 9284 سے پاکستان پہنچنے والا مسافر اپنا قیمتی سامان لاونچ میں بھی بھول گیا تھا۔سول

ایوی ایشن کے سپروائزر حمید راشد راونڈ پر تھے کہ انہیں کسٹم کاونٹر کے پاس سے ایک تھیلا ملا جسے انہوں نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی موجودگی میں کھولا۔تھیلے میں سے سونے کے قیمتی زیورات برآمد ہوئے جس میں 1 عدد سونے کی انگوٹھی، سونے کے ٹاپس اور ایک بھاری لاکٹ نکلا جسے انہوں نے ڈیوٹی افسر کے حوالے کردیا گیا۔ڈیوٹی افسر نے سی سی ٹی وی فوٹیجزز کی مدد سے مسافر کو ڈھونڈ نکالا اور مسافر سے رابطہ کر کے شناخت اور ضروری کاروائی کے بعد سونے کے قیمتی زیورات مالک کے حوالے کردئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں