سندھ حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا، اضافہ سندھ دشمنی کہ مترادف ہے

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا، اضافہ سندھ دشمنی کہ مترادف ہے، سندھ حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا

ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی کہ مترادف ہے۔صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر وفاق نے بجلی کیسے مہنگی کی ایسے فیصلہ مسترد کرتے ہیں، کے الیکٹرک کا عوام کے ساتھ ظلم کا وفاق نے نوٹس لینے کے بجائے بجلی مہنگی کردی،وفاقی حکومت ہر ماہ سندھ کے عوام پر مہنگائی اور ان کو لوٹنے کا بم گراتی ہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی میں بجلی ہوتی ہی نہیں تو3روپے بجلی مہنگی کیوں کی گئی،24گھنٹوں میں 10گھنٹے تو لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے،وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تواحتجاج کریں گے،یہ حکومت اور کوئی نہیں بلکہ آئی ایم ایف چلارہی ہے،کراچی کے عوام سے بجلی کی لمبی لوڈشیڈنگ کہ باوجود بھی بھاری بل وصول کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں