دنیا بھر میں پی آئی اے بدنام ہو گئی لندن سے پی آئی اے کی آخری پرواز تاخیر سے روانہ، پرواز سے پہلے پائلٹ کا لائسنس چیک کیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)لندن سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کی پرواز پی کے 786 اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی ہے، برطانوی حکام نے پی آئی اے کے طیارے کو پونے دو گھنٹے بعد پرواز کی اجازت دی۔ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کو روانگی کی اجازت دے دی ہے،

پرواز کی روانگی کی اجازت پائلٹس کے نام مشتبہ لائسنس لسٹ میں نہ ہونے کی تصدیق کے بعد دی گئی ہے۔ پابندی لگنے سے پہلے پی کے 786 برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی آخری پرواز ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے لندن میں پی آئی اے کے طیارے کو پرواز سے روک دیا تھا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 لندن سے اسلام آباد آنا تھا اور برطانوی ایوی ایشن حکام نے پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کے لائسنس قبضے میں بھی لے لیے تھے۔ پرواز پی کے 786 کو کیپٹن ہمایوں جمیل آپریٹ کر رہے تھے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ پر چیک ان سسٹم میں خرابی کی وجہ سے پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں