لاہور سے اچھی خبر آ ہی گئی، سخت اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نتیجہ اچھا نکلا،کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہونے لگی

لاہور (پی این آئی):لاہور سے اچھی خبر آ ہی گئی، سخت اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نتیجہ اچھا نکلا،کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہونے لگی، لاہورکے مزید 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی کے باعث شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیاجس سے کورونا کیسوں میں کمی آ گئی۔بغیرشناختی کارڈ داخلہ مکمل بند

کردیا گیا،ان علاقوں میں ڈی ایچ اے، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گلشن راوی اور اندرون شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید سختی کردی گئی،ان علاقوں سے 3606 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ، اندرون لاہور کے 12 دروازوں کی بھی سخت ناکہ بندی کردی گئی۔لاک ڈاؤن پر 43 ایس ایچ اوزسمیت تین ہزار اہلکارتعینات ہیں، محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیل علاقوں میں گراسری، کریانہ، آٹاچکی، فروٹ شاپس، تندور ، پیٹرول پمپس، ملک شاپس،چکن شاپس اور بیکریز کھلی رہیں گی ،سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدنے کہا 7 علاقوں کے 40 ہاٹ سپاٹ ایریاز 30 جون تک بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں