سورج گرہن سے دن 11 بجکر 25 منٹ پر رات کا منظر ہو جائے گا، سورج گرہن پنجاب، کے پی، بلوچستان میں 90 اور کراچی میں 92 فیصد ہو گا

کراچی (پی این آئی)سورج گرہن سے دن 11 بجکر 25 منٹ پر رات کا منظر ہو جائے گا، سورج گرہن پنجاب، کے پی، بلوچستان میں 90 اور کراچی میں 92 فیصد ہو گا۔ اتوار کو ہونے والا سورج گرہن کراچی میں 92 فیصد تک دیکھا جاسکے گا جب کہ سورج گرہن کے باعث کل دن 11 بج کر 25 منٹ پر اچانک رات کا منظر

ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل پاکستان میں سورج گرہن 9 بج کر45 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر ختم ہوگا۔ جب کہ 11 بجکر25 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہونے سے دن کا وقت تھوڑی دیر کے لیے رات میں تبدیل ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں 90 فیصد سورج گرہن ہوگا جب کہ کراچی میں 92 فیصد سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن آسٹریلیا سے لے کر یورپ تک دیکھا جاسکے گا اس کے علاوہ وسطی ایشیاء اور ایشیائی ممالک میں بھی لوگ سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔ماہرین امراض چشم نے 21 جون کو ہونے والے سورج گرہن کو انسانی آنکھوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران الٹرا وائلٹ شعائیں نکلیں گی جو انسانی آنکھوں کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم کرسکتی ہیں۔ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران 2 گھنٹے تک شعائیں انتہائی خطرناک ہوں گی، لہٰذا شہری سورج گرہن کے دوران گھروں میں رہیں، سورج کی شعائیں ریٹینا پر کالا دھبا ڈال سکتی ہیں، سورج کو براہ راست دیکھنے والوں کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم ہوسکتی ہے، جب کہ سورج گرہن کے دوران خواتین اور بچوں کو خصوصی اختیاط کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں