نیب نے بڑے ن لیگی لیڈر کے خلاف 40 کروڑ کے اثاثے بنانے کے شواہد اکٹھے کر لیے، انکوائری، انوسٹی گیشن میں تبدیل

لاہور(پی این آئی)نیب نے بڑے ن لیگی لیڈر کے خلاف 40 کروڑ کے اثاثے بنانے کے شواہد اکٹھے کر لیے، انکوائری، انوسٹی گیشن میں تبدیل۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔ڈائریکٹر جنرل نیب لاہورکی

زیرصدارت ریجنل بورڈ اجلاس میں میگا کرپشن مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس پر جامع بریفنگ کے بعد انکوائری کوانویسٹی گیشن میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔نیب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے رانا ثنااللہ کیخلاف 40 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات کے شواہد اکھٹے کیے ہیں۔نیب بورڈ اجلاس میں راناثنااللہ کے اثاثہ جات کی وصولی کی تفصیلات اور بیانات پرجامع بریفنگ دی گئی انویسٹی گیشن کے دوران رانا ثنااللہ اوراہل خانہ کے نام مزید جائیدادوں کے انکشاف کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں