ہاتھ بڑھایا یا آنکھ اٹھائی تو فروری کی طرح یاد رکھنا، تمہاری گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے، شاہ محمود قریشی نے بھارت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ہاتھ بڑھایا یا آنکھ اٹھائی تو فروری کی طرح یاد رکھنا، تمہاری گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے، شاہ محمود قریشی نے بھارت کو خبردار کر دیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہاتھ اٹھایا یا آنکھ اٹھائی تو فروری کی طرح یاد رکھنا، تمہاری گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے۔وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام فیصلے قومی مفاد میں کیے جاتے ہیں جبکہ سلامتی کونسل کے انتخاب میں ایشیا پیسفک گروپ کی مشاورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف وزری کی ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ 50 سال کے بعد بھارت اور چین میں سرحدی جھڑپیں ہوئی ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت فلیگ آپریشن کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم بھارت نے کچھ کیا تو وہ فروری ضرور یاد رکھے گا۔ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں آج بھی متنازع مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جبکہ بھارت کے نیپال، بھوٹان اور سری لنکا سے بھی تنازعات ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 7 مرتبہ بھارت سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن چکا ہے جبکہ بھارت 2013 سے سلامتی کونسل کی رکنیت کی کوشش کر رہا ہے۔غیر مستقل رکن بننے کے لیے کئی سال کی مہم درکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی رکنیت کا خواہشمند ہے جبکہ ایشیا پیسیفک گروپ میں صرف بھارت ہی امیدوار تھا اور بھارت 9 سال سے اس کے لیے مہم چلا رہا تھا۔ؕ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close