آصف زرداری نے اختر مینگل سے رابطہ کر لیا، مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر بات چیت شروع

کراچی(پی این آئی)آصف زرداری نے اختر مینگل سے رابطہ کر لیا، مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر بات چیت شروع۔سابق صدر آصف علی زرداری اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔دونوں

رہنماؤں نے ٹِڈی دَل کے حملوں کو روکنے میں ناکامی، بڑھتی ہوئی غربت اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں حکومت کی مجرمانہ غفلت پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں سردار اختر مینگل نے سابق صدر کی صحت بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ان جیسے سیاست دانوں کی ان حالات میں زیادہ ضرورت ہے کیونکہ حکمرانوں کی غفلت کے سبب صورت حال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں معیشت کو سہارا دیتے ہوئے ملک، جمہوریت اور غریبوں کو مضبوط کیا۔ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔ ہماری جماعت پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں