وفاقی حکومت نے ملک بھر میں شیڈول اور غیر شیڈول امتحانات سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی) قومی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں شیڈول اور غیر شیڈول امتحانات فوری ملتوی کرنےکی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر قومی رابطہ کمیٹی نے اسکولز کی بندش کےفیصلے کوبرقرار رکھتے ہوئے جامعات اور مدارس میں امتحانات کے انعقاد کو فوری

روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم نےتمام صوبائی حکومتوں کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے، سیکریٹری تعلیم نےچاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرحکومت میں واضح ہدایات دی ہیں کہ تمام امتحانات ملتوی کر دیے جائیں۔سیکریٹری تعلیم کے مطابق یہ امتحانات کیلئےموزوں وقت نہیں ہے، قومی رابطہ کمیٹی نےفیصلہ کیا ہے کہ ملک بھرمیں تمام امتحانات ملتوی کیے جائیں، صوبائی حکومتیں اس بات کویقینی بنائیں کوئی امتحان نہ ہو۔واضح رہے کہ کچھ تعلیمی اداروں اور مدارس نےجون جولائی میں امتحانات لینےکی درخواست کی تھی جس پر غور کرنے کے بعد تمام امتحانات کے انعقاد کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں