کورونا حفاظتی تدابیر، ریلوے کی مسافر ٹرینوں میں 40 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا حفاظتی تدابیر، ریلوے کی مسافر ٹرینوں میں 40 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی،وزارت ریلوے حکام کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے 3 ملازمین کی اموات ہوئی اور 50 ملازمین کورونا وبا کا شکار ہوئے، ٹرین میں بیٹھنے کی 100 فیصد استعداد کو کم کر کے60 فیصد تک محدود کیا گیا،

سیٹیوں کے درمیان 4 فٹ کا فاصلہ رکھا گیا اور کل 25 ریلوے اسٹیشن کھولے گئے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا چیئرمین سینیٹر محمد اسد علی خان جونیجو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت ریلوے حکام نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے 20 مارچ کو 21 اور 31 مارچ کو تمام مسافر ٹرینیں بند کر دی گئیں ، جس کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 20 مئی کو 15 ٹرینیں بحال کی گئیں اوریکم جون سے تمام مسافر ٹرینیں بحال کر دی گئیں۔وزارت ریلوے حکام کاکہنا تھا کہ ٹرین میں بیٹھنے کی 100 فیصد استعداد کو کم کر کے60 فیصد تک محدود کیا گیا، سیٹیوں کے درمیان 4 فٹ کا فاصلہ رکھا گیا اور کل25ریلوے اسٹیشن کھولے گئے، ریلوے اسٹیشن میں صرف ٹکٹ والوں کا داخلہ رکھا اور مناسب اسٹاف کو بلایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہر اسٹیشن میں میڈیکل اسٹاف اور ٹرین میں ایک ڈیپارٹمنٹ آئسولیشن رکھا گیا، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اور رش سے بچنے کیلئے آن لائن بکنگ کرائی گئی ہے، جبکہ ٹرین میں داخل اور نکلنے کیلئے علیحدہ دروازے مخصوص کیے گئے ہیںاور ٹرین میں کھانے کی سہولت بھی بند کر دی گئی ہے۔وزارت ریلوے حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر کچھ اسٹال کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، لوگوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے صوبوں کو خطوط بھی لکھے اور صوبوں نے بھی بھرپور تعاون کیا ہے، کارگو سائیڈ پر بھی وہی ایس او پیز اختیار کیے گئے ہیں، جبکہ کورونا وبا کی وجہ سے 3 افراد کی اموات ہوئیں اور 50 ملازمین اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں