کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، پاکستان کا ایک اور اہم شہر جہاں مکمل لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا، ضلع میں داخلے پر پابندی

گلگت (پی این آئی)کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، پاکستان کا ایک اور اہم شہر جہاں مکمل لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا، ضلع میں داخلے پر پابندی۔۔۔۔ صوبائی حکومت کے ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے دیگر اضلاع سے آنے والے افراد کو ضلع گلگت کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے پریس رییلز کے زریعے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کروہ ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس عالمی وباء سے خود کو بھی بچا سکیں اور دوسروں کو بھی محفورکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی ہونے کی صور ت میں ڈی سی آفس سے پاس حاصل کر کے سفر کیا جاسکتا ہے۔ حالیہ دنوں میں مختلف ا ضلاع سے آنے والے افراد کی وجہ سے گلگت شہر میں کورونا وباء پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ضلع گلگت میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر کوررونا جیسی وباء کو پھیلنے سے روکنا ہے اور وطن عزیز مملکت خداداد پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں