ایف بی آر کی چیئر پرسن نوشین جاوید نے عین وقت پر چیئرمین سنینٹ سے ملاقات سے معذرت کر لی، چیئرمین ناراض ہو گئے، خط لکھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ایف بی آر کی چیئر پرسن نوشین جاوید نے عین وقت پر چیئرمین سنینٹ سے ملاقات سے معذرت کر لی، چیئرمین ناراض ہو گئے، خط لکھ دیا۔چیئر پرسن ایف بی آر نوشین جاوید نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات سے عین وقت پر معذرت کرلی جس پر چیئرمین سینیٹ برہم ہوگئے۔ ایف بی آرکی چیئرپرسن

نوشین جاوید کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات طے تھی تاہم نوشین جاوید نے عین وقت پر ملاقات سے معذرت کرلی جس پر چیئرمین سینیٹ برہم ہوگئے۔چیئرمین سینیٹ نے چیئر پرسن ایف بی آر سے ذاتی حیثیت میں جواب طلب کرلیا۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کے نام مراسلہ ارسال کردیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ چیئر پرسن ایف بی آر ذاتی حیثیت میں غیر ذمے دارنہ رویے پر وضاحت پیش کریں۔ غیرتسلی بخش جواب کی صورت میں معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کوبھیجا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close