لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی، فیصلہ کل قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا

اسلام آباد(پی این آئی)لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی، فیصلہ کل قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا، جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا

اجلاس 31 مئی کو ہوگا ،جس میں وفاقی وزرا،وزرائےاعلیٰ،متعلقہ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں کوروناکیخلاف کئےگئے اقدامات پرغورہوگا۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا اوراین سی او سی کے تحت فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close