جوڑوں کے درد کے ٹیکے سے پنجاب میں کورونا کے 10 مریض صحت یاب ہو چکے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا اعلان

لاہور(پی این آئی)جوڑوں کے درد کے ٹیکے سے پنجاب میں کورونا کے 10 مریض صحت یاب ہو چکے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا اعلان۔پنجاب میں آرتھرائٹس کے مرض میں استعمال کیے جانے والے انجکشن کا کورونا وائرس کے مریضوں پر ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے۔وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ اس

انجکشن کے استعمال سے کورونا سے شدید متاثرہ 10 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ کورونا کے مریضوں پر آرتھرائٹس کے انجکشن کے استعمال سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور اب تک 10 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شدید حملے پر یہ انجکشن 24 گھنٹوں میں 2 بار لگایا جاتا ہے، 2 انجکشنز کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب ہے۔وزیرِ صحت پنجاب نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں یہ انجکشن دستیاب ہیں اور مریضوں کو حکومت کی جانب سےمفت دیئے جاتے ہیں۔کورونا ایڈوئزری کمیٹی پنجاب کے وائس چیئرمین ڈاکٹر اسد اسلم اس حوالے سے کہتے ہیں کہ مختلف اسپتالوں میں اس انجکشن کا ٹرائل جاری ہے، جبکہ متعدد مریضوں کو یہ انجکشن دے کر وینٹی لیٹر پر جانے سے بچایا جا چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close