اسلام آباد(پی این آئی)مودی حکومت بھارت میں رہنے والے اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ٹویٹر پر کشمیر مہم جاری، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر
کی آزاد حیثیت ختم کرنا چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، مودی حکومت بھارت میں رہنے والے اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جارہا ہے، مودی انتہا پسند حکومت پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوا کی علمبردار مودی حکومت پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن رہی ہے، متنازع شہریت ایکٹ کے بعد بنگلا دیش، چین اور نیپال کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ مودی حکومت پاکستان کو بھی جھوٹے فلیگ آپریشن کی دھمکیاں دے رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں