فیصل آباد میں لاک ڈاؤن میں شادی کرنے والا دولہا، حجلہ عروسی کی بجائے حوالات پہنچ گیا، باراتی بھی گرفتار

فیصل آباد(پی این آئی):فیصل آباد میں لاک ڈاؤن میں شادی کرنے والا دولہا، حجلہ عروسی کی بجائے حوالات پہنچ گیا، باراتی بھی گرفتار،فیصل آباد: پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کرنے والے دُلہا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ کنال روڑ پر

ایک میرج ہال میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب جاری ہے جس پر چھاپہ مارا گیا۔پولیس نے دُلہا اور اس کے والد سمیت 20 سے زائد باراتیوں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کے حکم پر دُلہا اور اس کے 12 ساتھیوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لینے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ جب کہ میرج کے ہال کے مالک کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں