عید الفطر پرملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) عید الفطر پر ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، کراچی، لاہور سمیت بیشتر شہروں میں عید کے ایام میں بارش کا امکان نہیں، گرمی کی شدت بھی زیادہ رہے گی، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید

الفطر کی آمد کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق عید کے ایام میں ملک کے وسطی اور میدانی علاقوں میں گرمی عروج پر رہنے کا امکان ہے۔ عید کے تین روزملک کے وسطی اور میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ ہفتہ کی شام سے پیر تک اسلام آباد ، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند آج بروز ہفتہ کو نظر آگیا ہے۔ملک میں کل 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر ہوگی۔ تاہم کرونا وائرس پھیلاو کے باعث اس مرتبہ عید الفطر زیادہ جوش و جذبے کیساتھ نہیں منائی جائے گی۔ جبکہ کرونا وائرس پھیلاو کے باعث ملک کے تمام سیاحتی مقامات بھی سیاحوں کیلئے عید کے ایام میں بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں