کراچی(پی این آئی)طیارے کی تباہی کی باقاعدہ انکوائری شروع، پنجاب فارانزک لیبارٹری کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں۔طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کی شناخت کرنے کے لیے پنجاب فرانزک لیب کی ٹیمیں لاہور سے کراچی پہنچ گئیں۔اس حوالے سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر
طاہر اشرف نے جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ایشیاء کی سب سے بڑی لیبارٹری ہے اور حکومت پنجاب نے سندھ حکومت کی مشاورت سے فرانزک ٹیمیں کراچی بھیجی ہیں۔ڈاکٹر طاہر اشرف نے کہا کہ 8 فرانزک سائنسدانوں پر مشتمل تین ٹیمیں کراچی بھیجی گئی ہیں تاکہ لاشوں کے نمونے لے کر شناخت کی جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں آج نمونے اکٹھا کرنا شروع کریں گی جو میتوں، ان کے والدین، بہن بھائی یا اولاد میں سے کسی کے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نمونے لاہورپہنچتے ہی فرانزک ایجنسی دن رات کام کرےگی اور 24 گھنٹوں بعد ڈی این اے نتائج دینا شروع کردیں گے، اس سلسلے میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سائنسدانوں کی عید چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ڈاکٹر طاہر اشرف کا کہنا تھا کہ زیادہ جھلسی ہوئی لاشوں کے دانت یاہڈیوں سے ڈی این اے لیا جائےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں