شہباز شریف ڈھائی ماہ سے کمرے میں بند ہیں، کورونا نے شہباز شریف کو بزدل اعلیٰ ثابت کر دیا، فیاض الحسن چوہان کا سخت لہجہ

لاہور(پی این آئی)شہباز شریف ڈھائی ماہ سے کمرے میں بند ہیں، کورونا نے شہباز شریف کو بزدل اعلیٰ ثابت کر دیا، فیاض الحسن چوہان کا سخت لہجہ،وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے شہباز شریف کو بزدل اعلیٰ ثابت کردیا ہے۔الحمرا ہال لاہور میں اخبار فروشوں میں راشن بیگز تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈھائی ماہ سے شہباز شریف ایک کمرے میں بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ لندن سے شہباز شریف یہ کہہ کر آئے تھے کہ 20 کروڑ عوام کے ساتھ کورونا کی جنگ لڑنے آرہے ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب نے استفسار کیا کہ ہمیں بتایا جائے کہ قائد حزب اختلاف نے کورونا وائرس کے خلاف قومی جنگ میں کیا کردار ادا کیا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 2 ماہ آئسولیشن میں رہنے کے بعد عام انتخابات کی چنی منی خواہش ظاہر کی ہے ،ان کی یہ خواہش کوٹ لکھپت جیل میں ہی پوری ہو سکتی ہے۔فیاض الحسن چوہان نےمزید کہا کہ بزدل اعلیٰ سن لیں، انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے، نئے انتخابات کا مطالبہ بلی کے خواب میں چھیچڑے کے مترادف ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کے پاس شہزاد اکبر کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں، اپوزیشن لیڈر ذاتی ملازموں کے ذریعے پیسے باہر بھجواتے تھے۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آصف زرداری کو صحت دے لیکن اربوں کھربوں کمانے کے بعد آخری رزلٹ یہی ہے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close