کورونا کے حوالے سے صورت حال بہتر نہیں، احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں جو خطرناک ہے، صوبائی وزیر کے منہ سے سچ نکل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا کے حوالے سے صورت حال بہتر نہیں، احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں جو خطرناک ہے، صوبائی وزیر کے منہ سے سچ نکل گیا۔وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورت حال بہتر نہیں، عوام کے تعاون کے بغیر کورونا کے خلاف جنگ

نہیں جیتی جا سکتی، تمام طبقات کو کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہے۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے لاہور میں کریم بلاک مارکیٹ کا دورہ کیا اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں جو قابل افسوس اور خطرناک بات ہے۔میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مارکیٹ اور شاپنگ مالز کھولنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں گے، ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بیٹھ کر ایس اوپیز اور معاملات طے کیے گئے ہیں، ٹرانسپورٹر فیصلے کے مطابق کرایوں میں کمی کریں اور ٹرانسپورٹ چلائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں