حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کی دکانیں سیل، جرمانہ بھی ہو گا، کمشنر کراچی نے وارننگ دے دی

کراچی(پی این آئی)حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کی دکانیں سیل، جرمانہ بھی ہو گا، کمشنر کراچی نے وارننگ دے دی۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تاجروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے احکامات پر عمل اور وقت کی پابندی کریں، جو دکاندار خلاف ورزی کریں گے ان کی دکانیں سیل

کر دی جائیں گی۔افتخار شالوانی نے تاجر رہنماؤں کے ساتھ کمشنر کراچی آفس میں صوبائی وزرا کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شر کت کی، اس موقع پر تاجروں کو واضح طور پر تنبیہ کی اور کہا کہ جو دکاندار حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کریں گے ان کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ حکومت کے احکامات اور قواعد و ضوابط پر عمل تاجروں کی ذمہ داری ہے۔ تاجر رہنماؤں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں