پشاور(پی این آئی)پاک افغان بارڈر طورخم پیدل آمد ورفت کے لیے بحال ہوگیا، پاکستانی وطن واپس آسکیں گے۔پاک افغان بارڈر طورخم آج پیدل آمد ورفت کے لیے بحال ہوگیا۔ افغانستان میں پھنسے پاکستانی واپس آئیں گے۔ضلع خیبر انتظامیہ کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم کو آج پیدل آمد و رفت کے لیے کھولا جائیگا،
سرحد کی بحالی سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی وطن واپس آسکیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق پاکستان سے افغانستان جانے والوں لیے بھی سرحد بحال ہوگی۔وفاقی حکومت کے احکامات پر سرحد کو بحال کیا گیا۔ حکام کے مطابق طورخم سرحد ہفتہ میں پانچ دن ٹرانزٹ اور ایک دن پیدل آمدورفت کے لیے کھلا رہیگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں