شہباز شریف کیخلاف شواہد مل گئے ، حکومت کے دعوے نے ن لیگ میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)شہباز شریف کیخلاف شواہد مل گئے ، حکومت کے دعوے نے ن لیگ میں ہلچل مچا دی.. وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف کک بیکس کے شواہد مل گئے، ان کے ملازم کے اکاونٹ میں 6 ارب روپے کی رقم منتقل کی گئی، ان کی وزارت

اعلیٰ کے دوران خاندانی دولت میں ہزاروں گنا اضافہ ہوا۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں ان کی خاندانی دولت میں ہزاروں گنا اضافہ ہوا، ٹھیکیداروں کی جانب سے براہ راست کک بیکس کی رقوم ان کے اکاونٹس میں بھیجنے کے شواہد مل گئے۔ان کا کہنا ہے کہ اب 90کی دہائی والے حالات نہیں رہے، ڈیل کی باتیں درست ہیں نہ ہی ملزم قانون کے شکنجے سے بچ سکیں گے۔ انہوں نے شہباز شریف کو ٹی ٹی مافیا کا سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب 70 ہزار کے ملازم کے اکاونٹ میں 6 ارب روپے آئیں گے تو شہباز شریف سے پوچھا تو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں