پلازمہ کے ذریعے علاج ہونے والا پہلا مریض سے صحتیاب ہو گیا،پاکستان نے کامیابی سےکورونا وائرس کو شکست دینے کاطریقہ ڈھونڈ لیا

حیدر آباد (پی این آئی)پلازمہ کے ذریعے علاج ہونے والا پہلا مریض سے صحتیاب ہو گیا،پاکستان نے کامیابی سےکورونا وائرس کو شکست دینے کاطریقہ ڈھونڈ لیا حیدر آباد سول اسپتال میں پلازمہ کے ذریعے علاج ہونے والا پہلا مریض سے صحتیاب ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے مریضوں کوپلازمہ لگانے کا کلینکل

ٹرائل ملک بھر کے چار اسپتالوں میں شروع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔کلینیکل ٹرائل کراچی، جامشورو ،پشاور اور اسلام آباد میں جاری ہے۔دیگر شہروں میں بھی پلازمہ کلینکل ٹرائل جلد شروع کیا جائے گا۔آئندہ دو ماہ میں پلازمہ لگائے گئے مریضوں کی تعداد 350 ہوجائے گی۔پڑوسی ملک میں پلازمہ لگا کر کورونا کے چالیس مریضوں کی زندگیاں بچائیں۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے مزید کہا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کو وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مایوس نہیں ہیں۔ انشاء اللہ جلد ہی خوشخبری ملے گی۔اور اب سول اسپتال می کورونا کے مریض کو پلازمہ لگانے کے پہلے کامیاب تجربے سے اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں پلازمہ سے مریض مکمل صحتیاب ہو گیا ہے۔پلازمہ سے صحت یاب ہونے والے شہری کا تعلق سانگھڑ سے ہے جس کو 10 روز پہلے پلازمہ لگایا گیا۔53 سالہ مریض عبدالستار کے تین کورونا ٹیسٹ کیے گئے جو کہ منفی آئے۔3 مئی کو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی بجائے پلازہ تھراپی سے علاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاج شروع ہونے کے بعد ان کی طبیعت میں آہستہ آہستہ بہتری آنا شروع ہوگئی۔ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر مریض کو مانیٹر کر رہے تھے اور قوت مدافعت بھی دیکھ رہے تھے۔گزشتہ 4 روز میں کورو نا کے حوالے سے ان کے تین ٹیسٹ کیے گئے جو کہ منفی آئے۔جس کے بعد عبدالستار کو کورونا سے مکمل صحت یاب قرار دے دیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریض کی تجرباتی بنیادوں پر پلازمہ کے ذریعے تھراپی کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں