اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، آئیسکو کے ہیڈ آفس کے 3 افسران سمیت 7 ملازمین کورونا پازیٹو، قرنطینہ کر دیئے گئے۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ہیڈ آفس میں 3 افسران سمیت 7 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ترجمان آئیسکو کے مطابق مجموعی طور پر آئیسکو
کے 40 ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ ہوئے تھے جن میں سے 2 کے پہلے جبکہ 5 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کل رات مثبت آئے ہیں۔آئیسکو حکام کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں ایک چیف انجینئر ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور سی ای او آفس کے ایک افسر سمیت عملے کے ملازمین شامل ہیں۔ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ کورونا روک تھام سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ، ہیڈ آفس میں کم سے کم عملے کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں