برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، سراج الحق کا برطانوی ہائی کمشنر سے مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی)برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، سراج الحق کا برطانوی ہائی کمشنر سے مطالبہ۔امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ مسئلہ ہے اور اس کے حل کی ذمہ داری بھی سب سے زیادہ برطانیہ پر عائد ہوتی ہے۔اسلام آباد

میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات میں سراج الحق نے کہا کہ برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن ختم کروانے اور انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔سراج الحق نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس بھی کیا۔برطانوی سفیر نے کورونا متاثرین کے لیے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں