آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت نیا این ایف سی تشکیل دیا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا

کراچی(پی این آئی)آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت نیا این ایف سی تشکیل دیا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو قومی مالیاتی کمیشن کے حوالے سے ایک خط لکھا ہے، جس میں مطالبہ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت نیا این

ایف سی تشکیل دیا جائے۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ مشیر خزانہ کو این ایف سی میں شامل کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مشیر خزانہ قومی مالیاتی کمیشن کی صدارت نہیں کرسکتے جبکہ وفاقی سیکرٹری خزانہ کی کمیشن میں شمولیت بھی درست نہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے لیے ارکان کی نامزدگی آئین میں درج طریقہ کار کے خلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن میں نامزدگی وزرائےاعلیٰ کی مشاورت سے ہونی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں