جہانیاں (پی این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف کے قریبی ساتھی سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک ارشد حسین میتلا انتقال کر گئے ۔ ملک ارشد حسین جہانیاں سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے تین مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ جو سابق وزیراعظم نوازشریف کے انتہائی قریبی ساتھی مانے جاتے ہیں۔ملک ارشد حسین
میتلا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کوٹ سخی نور محمد رحیم یار شاہ جہانیاں میں ادا کی گئی ، جس میں ان کے عزیزو اقارب نے شرکت کی ۔بتایا گیا ہے کہ ملک ارشد حسین میتلا کے پسماندگان میں ایک بیٹا جبکہ دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ملک ارشد حسین میتلا کے انتقال پر اہم سیاسی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے جن میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ، حنا ربانی، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت دیگر رہنما شامل ہیں، انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں